اسلام آباد:نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا عندیہ دے دیا جبکہ نیب نے بھی سابق وزیر اعظم کی فلیگ شپ ریفرنس میں رہائی کیخلاف اپیل دائر کرنے کی تیاریو ں کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور قومی احتساب بیورو (نیب )نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی تیاریاں شروع کر دی، نواز شریف کے وکلاء اور نیب حکام نے عدالت سے مقدمےکے فیصلے کی کاپیاں حاصل کر لیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا جس میں 7 سال قید کی سزا ہوئی ہےجبکہ نیب فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی رہائی کو چیلنج کرے گا، دونوں فریقین 10 روز کے اندر اندر ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔
یادر رہے کہ احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ24 دسمبر کو سنا تھا ۔