لاہور: مریم نواز نے اپنے والد میاں نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہیپی برتھ ڈے پاپا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے قائد اعظم محمد علی جناح اور اپنے والد نواز شریف کیلئے سالگرہ کی مبارک۔مریم نواز نے نوازشریف کو سالگرہ پر مبارک دیتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ دیس کی خوشحالی کے لیے ہمیں آپ کی بہت ضرورت ہے۔ سالگرہ مبارک نواز شریف،آپ جیو ہزاروں سال ۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے ٹویٹر پر ویڈیو بھی شیئر کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے پانچ ماہ بعد اپنی خاموشی توڑی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹ میں والد اور والدہ کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے دونوں کیلئے دعا کی۔ مریم نواز نے لکھا ہے کہ آخری بار اپنی والدہ کو کفن میں دیکھا۔ آخری دفعہ والد کو مسکراتے ہوئے اپنی والدہ کے ساتھ دیکھا، اللہ تعالیٰ ان دونوں پر رحم کریں جبکہ احتساب عدالت کے فیصلے پر بھی کڑی تنقید کی۔
خیال رہے کہ میاں نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی اور انہیں آج اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہورمنتقل کردیا گیا ہے۔لیگی کارکنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر نواز شریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔