نوازشریف کو لاہور منتقل کرنے کے حوالے سے حکمت عملی تبدیل کردی گئی

11:13 AM, 25 Dec, 2018

لاہور:نوازشریف کو لاہور منتقل کرنے کے حوالے سے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے پرواز پی کے 651 کیلئے بک کرائی گئی سیٹ کینسل کرادی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کو نور خان ایئر بیس سے خصوصی پرواز پر لاہور لے جائے جانے کا امکان ہے جبکہ سکیورٹی سٹاف جیمر گاڑی اور بکتر بند گاڑی اڈیالہ جیل کے اندر پہنچا دی گئیں جبکہ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی مزید نفری تعینات کردی گئی ہے۔

احتساب عدالت اسلام آبادجج ارشد ملک نے چھٹی کے روز بھی عدالت کے عملے کو طلب کر لیا جبکہ کوٹ لکھپت جیل میں انتظامات نامکمل ہونے کی وجہ سے نواز شریف کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا،العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے بعد نواز شریف کو اڈیالہ جیل بھیجنے کی روبکار جاری کی گئی تھی اورعدالت نے نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنائی تھی۔

فیصلے کے مطابق نواز شریف العزیزیہ اور ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کے اصل مالک تھے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کو بی کلاس سہولیات کی اجازت دیدی گئی اورنواز شریف کو بیرک میں میٹرس کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق بی کلاس کے تحت نواز شریف کو بیرک میں ٹی وی اور اخبار کی سہولیات دی جائیں گی،نواز شریف کو جیل میں گھر سے برتن لانے کی اجازت بھی ہو گی جبکہ نواز شریف کو دو کرسیوں کے ساتھ ایک چھوٹا میز بھی فراہم کیا جائے گا۔ نواز شریف کو پاکستان جیل خانہ جات قوانین 1978 کے رول 242 کے تحت سہولیات دی گئیں۔

مزیدخبریں