نیب کے ملزم ایل ڈی اے افسر محمد سلیم سروسزہسپتال میں چل بسے

نیب کے ملزم ایل ڈی اے افسر محمد سلیم سروسزہسپتال میں چل بسے
کیپشن: فوٹو بشکریہ: انسٹاگرام

لاہور : جوڈیشل ریمانڈ پر  کیمپ جیل میں منتقل ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے ریونیو محمد سلیم سروسز ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق،ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد سلیم کیمپ جیل میں کرپشن کیس میں گرفتار،تین ہفتوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے ،محمد سلیم کو 18 دسمبر کو طبیعت خراب ہونے پرسروسز اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

 

 محمد سلیم کی موت اسپتال میں طبیعت مزید خراب ہونے کے باعث ہوئی، جیل انتظامیہ، جوڈیشل مجسٹریٹ، اور شادمان پولیس کی موجودگی میں قانونی کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔