بھارتی فوجی بریگیڈیئر کو خاتون سے تعلقات پر لائن حاضر کر دیا گیا

09:57 PM, 25 Dec, 2017


نئی دہلی:مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے بریگیڈیئر کو خاتون کے ساتھ تعلقات کی پاداش میں لائن حاضر کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔


تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی انفینٹری بریگیڈ کے کمانڈر کے بارے میں فوج کے سراغ رساں شعبے ملٹری انٹیلی جنس کی ایک منفی رپورٹ کے تناظر میں عمل میں لائی گئی ہے ۔ کارروائی کے ابتدائی مرحلے کے تحت وادی کے اندر ایک انفینٹری بریگیڈ کی قیادت کررہے بریگیڈیئر کو تحقیقات کا سامنا کرنے کیلئے سرینگر سب ایریا کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بریگیڈیئر وادی میں جنگی کارروائیوں میں سرگرمی کے ساتھ شامل ہے تاہم فوجی کمانڈر کا نام اور اس کی تعیناتی کی جگہ ظاہر نہیں کی گئی ہے۔بریگیڈیئر کے ایک مقامی خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر قابل اعتراض تعلقات ہیں اور اسی تناظر میں فوج کا سراغ رساں شعبہ ملٹری ا نٹیلی (ایم آئی) کچھ عرصے سے مذکورہ خاتون پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھا اور اس کی نقل و حرکت اور سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھی جارہی تھی۔

مزیدخبریں