عوام ان لوگوں پر توجہ نہ دیں جو پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کے ذمہ دار ہیں: مشاہد اللہ

07:31 PM, 25 Dec, 2017


اسلام آباد:وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ دنیا کو لاکھوں پناہ گزینوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام ان لوگوں کی باتوں پر کان نہ دھرے جو پاکستان کا حلیہ بگاڑ کر دنیا میں دنیا کو بیش کیا جاتا ہے ،پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے جس کی اپنی پارلیمنٹ اور آزاد میڈیاہیں ،جہاں ہر کسی کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہیں۔ پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی وقت ہے اور ملک دشمنوں کو پاکستان کا ایٹمی صلاحیت ہونا کھٹک رہا ہے ،قوم کو متحد ہو کر پاکستان مخالف قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت دنیا کی156 ممالک کی معیشت سے بہتر ہے۔پاکستان میں امریکہ سے با صلاحیت انسانی وسائل دستیاب ہیں۔پاکستانی انجینئرز، ڈاکٹرز ،فن کار، طلبا ، آئی ٹی ایکسپرٹس دنیا کی مختلف ممالک میں اپنی مہارت کالوہا منوا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک قائد اعظم ان کے عظیم ساتھیوں کی انتھک محنت اور ماں کی عظیم قربانیوں کے بعد معرض وجود آئی۔ماں ، بہنوں اور بیٹیوں نے جان کی قربانیاں دیں لیکن عزت پر حرف نہ دیں۔

مزیدخبریں