پاک فوج کے سپاہی محسن علی طوری شہید فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

06:33 PM, 25 Dec, 2017

ڈیرہ اسماعیل خان:شمالی وزیر ستان میں شہید ہونے والے سپاہی محسن علی طوری کو ان کے ابائی گائوں لقمان خیل میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔


گزشتہ روز شمالی وزیر ستان کے علاقہ غلام خان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے نصب بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میںتین جوان شہید ہوئے جن میں پاراچنار کے گائوں لقمان خیل سے تعلق رکھنے والے سپاہی محسن علی ولد غفار علی بھی شامل تھا جس کی میت اس کے آبائی گائوں لقمان خیل پہنچا ئی گئی نماز جنازہ جنازہ کے بعد قبرستان میں پورے فوجی اغزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

مزیدخبریں