بھارتی دہشت گرد کے اہلخانہ کی پاکستان آمد اور مصروفیات کی تفصیلات 

بھارتی دہشت گرد کے اہلخانہ کی پاکستان آمد اور مصروفیات کی تفصیلات 

اسلام آباد:بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیود کی اہلیہ اور والدہ کی پاکستان آمد کے موقع پر ائیر پورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، خصوصی سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ کلبھوشن یادیو سے ملاقات کیلئے اہلیہ اور والدہ کی کو پاکستان لانے والی پروازدھند کے باعث تاخیر سے پہنچی ۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو سے ملنے کیلئے ان کی والدہ اور بیوی کو دبئی کے راستے پاکستان لیکر آنیوالی پرواز ای کے 612کی آمد پیر کو دن 11.30 بجے متوقع تھی تاہم دھند کے باعث پرواز مقررہ وقت سے تاخیر سے پہنچی۔بھارٹی ڈپٹی ہائی کمشنر سفارتی عملہ و دیگر حکام سمیت دفتر خارجہ کے اعلی حکام بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔


ائیر پورٹ کے راول لانچ کے باہر اسلام آباد پولیس سمیت دفتر خارجہ کی گاڑیاں بھی موجود تھیں اس موقع پر بھارتی ہائی کمشنر کی گاڑیوں کو خصوصی نمبر الاٹ کیے گئے جیمرز کی گاڑی بھی لانچ کے باہر موجود تھی کلبھوشن کے اہل خانہ کو ائیر پورٹ پہنچنے کے بعد خصوصی سیکیورٹی ٹیم اپنی نگرانی میں دفترخارجہ لے گئی۔ پیر کی صبح سے ہی بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ راولپنڈی پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور خصوصی سیکیورٹی اہلکار تعینات رہے۔