نئی منتخب ہونے والی حکومت 2ہزار 7سو 52ارب روپے کی مقروض ہو گی

05:53 PM, 25 Dec, 2017

اسلام آباد:موجودہ حکومت نے آئندہ آنے والی حکومت کو بھی کھربوں روپے قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا،2018میں نئی آنے والی حکو مت کو اپنی5سالہ مدت کے دوران گزشتہ حکومتو ں کی جانب سے لئے گے قرضوں کے واپسی کے حوالے سے2752ارب روپے ادا کرنے کی پابند ہوگی۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ حکومتوں کی جانب سے لئے گئے قرضوں کا بوجھ 2018میں نئی آنے والی حکومت پر بھی رہے گا۔قرضوں کی واپسی شیڈول کی سرکاری دستاویزات کے مطابق نئی آنے والی حکومت اپنے پہلے سال 4562ملین ڈالر کا قرضہ واپس کریگی، نئی حکومت اپنے دوسرے سال2019میں4868ملین ڈالر،2020میں6531ملین ڈالر،2021میں3909ملین ڈالر اور2022میں5157ملین ڈالر کے قرضے ادا کریگی جبکہ مجمو عی طور پر آنے والی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت کے دوران قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے کل 2752 ارب روپے ادا کرنے کی پابند ہوگی ۔


یاد رہے کہ معاشی تجزیہ نگار حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضوں کی شرح میں مزید اضافہ پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور اس کا امکان ظاہر کیا جار ہا کہ آنے والی حکومت کو قرضو ں کی ادائیگی آئی ایم ایف سے ایک بار پھر قرضوں کے حصول کے لئے رجوع کرنا پڑسکتا ہے۔

مزیدخبریں