اسلام آباد:بھارتی دہشتگرد کلبھوشن جادیو کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اہلخانہ سے ملاقات کرانے کیلئے پرائیوٹ گاڑی میں دفتر خارجہ کے عقبی دروازے سے لایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی دہشتگرد کلبھوشن جادیود سے ان کی اہلیہ اور والدہ سے دفتر خارجہ میں ملاقات کرائی گئی اس سے قبل بھارتی دہشتگرد کلبھوشن جادیو کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اہلخانہ سے ملاقات کرانے کیلئے پرائیوٹ گاڑی میں دفتر خارجہ کے عقبی دروازے سے لایا گیاجبکہ جاسوس کی والدہ اور بیوی کو بھی سخت سیکیورٹی حصار میں بھارتی ہائی کمیشن سے دفتر خارجہ لایا گیا جس کے بعد ان کی جاسوس دہشتگرد جادیو سے ملاقات کرائی گئی