اسلام آباد: بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کے اہلخانہ کے شیڈول میں اچانک تبدیلی کردی گئی‘ اہلخانہ کو دفتر خارجہ کی بجائے بھارتی ہائی کمیشن لے جایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اہلخانہ ملاقات سے پہلے بھارتی ہائی کمیشن پہنچے ۔ شیڈول کے مطابق بھارتی جاسوس کے اہلخانہ نے راولپنڈی ایئرپورٹ سے سیدھا دفتر خارجہ جانا تھا تاہم عین موقع پر بھارتی حکام دفتر خارجہ کے بجائے اہلخانہ کو بھارتی ہائی کمیشن لے گئے۔
بھارتی حکام نے کلبھوشن کے اہلخانہ کو ملاقات سے پہلے بریفنگ بھی دی۔ کلبھوشن کے اہلخانہ سے بھارتی ہائی کمشنر نے بھی ملاقات کی۔ حکام نے کلبھوسن کی اہلیہ اور والدہ کو مخصوص سوالات بھی بتائے۔