راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قائداعظم محمد علی جناح کے 142 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج قائداعظم محمدعلی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم کی انسانی اقدار اور سماجی انصاف کا نقطہ نظر قیام پاکستان کی بنیاد بنا اور اسی وژن پر عمل پیرا ہو کر ہم پاکستان کو مضبوط اور محفوظ بناسکتے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں