کلبھوشن کی والدہ و اہلیہ آج پاکستان پہنچیں گی، ایک گھنٹہ ملاقات ہو گی

09:19 AM, 25 Dec, 2017

اسلام آباد: پاکستان میں قید بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوشن جادیو اسے اس کے اہل خانہ کی ملاقات آج دفتر خارجہ میں کرائی جائے گی۔  بھارتی جاسوس سے ملاقات کے لیے ان کی اہلیہ اور والدہ آج پاکستان پہنچیں گی جبکہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ دفتر خارجہ میں ملاقات کے لئے انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں اور مرکزی دروازے پر واک تھرو گیٹ بھی لگا دیے گئے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے کلبھوشن کی اس کے والد اور والدہ سے ملاقات کرانے کا کہا تھا لیکن کلبھوشن نے کہا وہ اپنی اہلیہ سے ملنا چاہتا ہے اور پاکستان نے اس کی خواہش پوری کی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق کلبھوشن کی بیوی اور والدہ سے ملاقات کا دورانیہ 15 منٹ سے ایک گھنٹے تک ہو سکتا ہے اور یہ ملاقات دفتر خارجہ میں رکھی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں اگر کچھ چھپانا ہوتا تو بھارتی میڈیا کو کوریج کی پیشکش نہ کی جاتی جب کہ دفتر خارجہ ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو بھی جاری کرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں