راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بابائے قوم محمد علی جناح کے 141 ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خاص طور نغمہ تیار کیا گیا ہے۔ نغمہ ’مگر پھر قائد اعظم سا عالی رہنما نکلا‘ میں گلوکار ساحر علی بگا نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ اسے پروفیسر احمد رفیق اختر نے تحریر کیا ہے۔
نغمے میں پاکستان بننے کے بعد سے اب تک کے قومی ہیروز کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جب کہ نغمے میں افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ ذمے داریوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پوری قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمد جناح کا 141 واں یوم پیدائش ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے ۔ قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اہم قومی دنوں پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمے جاری کیے جاتے رہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں