کراچی: بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 142 واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا جس میں ملک کی ترقی اور خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
قائداعظم محمد علی جناحؒ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح کے 142 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر تبدیلی گارڈ کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ پی ایم اے کاکول کے چاق وچوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سبنھال لیے۔
اس سے قبل پاک فضائیہ کے کیڈٹس مزار قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ مہمان خصوصی میجر جنرل اختر نواز ستی نے پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں