ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی خدمات کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا

08:35 PM, 25 Dec, 2016

راولپنڈی: نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی خدمات کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ جبکہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے میڈیاکے تعاون پراظہارتشکرکرتے ہوئے میجرجنرل آصف غفورکوخوش آمدیدکہا ہے . آئی ایس پی آر کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے او ر ان کا ٹوئیٹراکانٹ بنادیاگیا ہے.میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کے نعرے بھی لگا دیئے۔ دریں اثناء لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے میڈیاکے تعاون پراظہارتشکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ 4سال 7ماہ پاک فوج کی نمائندگی میرے لیے قابل فخرہے،ان کا کہنا تھا کہ میجرجنرل آصف غفورکوخوش آمدیدکہتاہوں۔

مزیدخبریں