سر خ کے مقابلے میں گلابی گیند کم سوئنگ کرتا ہے، اظہر محمود

07:31 PM, 25 Dec, 2016

میلبرن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ سر خ کے مقابلے میں گلابی گیند کم سوئنگ کرتا ہے.دعوی کرسکتا ہوں کہ اب باؤلرز کی نو بال کم ہوئی ہیں۔گیند اور کنڈیشنز مختلف ہونے کی وجہ سے بالروں کو تیاری کرائی ہے۔ٹیسٹ میں آل راونڈر کی سہولت حاصل نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باؤلنگ کوچ کا کہناتھاکہ گیند اور کنڈیشنز مختلف  ہونے کی وجہ سے بالروں کو تیاری کرائی ہے، میلبرن میں موسم گر م ہے،یہاں ریورس سوئنگ زیادہ ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ باولرز فٹ ہیں لیکن کنڈیشنز مختلف ہیں،عامراوروہاب کے نوبال کی شرح وہ نہیں رہی جو پہلے تھی، ٹیسٹ میں آل راونڈر کی سہولت حاصل نہیں ہے۔اظہر محمود کا کہناتھاکہ 400رنزبناکرٹیسٹ میچ پر کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں،آخری 4کھلاڑی 100 رنزبھی بنالیں توپاکستان ٹیم کوفائدہ ہوسکتاہے۔

مزیدخبریں