انیل کپورکی بیٹی ہونے پرفخر ہے، سونم کپور

بالی ووڈ میں اپنے بے باک خیالات کے حوالے سے مشہور اداکارہ سونم کپورنے اپنے والد اوراداکار انیل کپورکو ان کی سالگرہ پر جذبات سے بھرا پیغام بھیجا ہے

05:27 PM, 25 Dec, 2016

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنے بے باک خیالات کے حوالے سے مشہور اداکارہ سونم کپورنے اپنے والد اوراداکار انیل کپورکو ان کی سالگرہ پر جذبات سے بھرا پیغام بھیجا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورنے اپنے والد اوراداکارانیل کپورکی 60 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی، سالگرہ کی مبارکباد پرانہوں نے انیل کپورکو سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پرجذبات سے بھرا پیغام دیا۔ اداکارہ نے معروف باسکٹ بال کے کھلاڑی اوربراڈ کاسٹر “جم ویلوانو” کی جانب سے کہی گئی بات کودہراتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں ان کے والد نے انہیں بہترین تحفہ دیا جو کوئی بھی کسی کو دے سکتا ہے اور وہ یہ کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا۔

اداکارہ نے والد کے ساتھ اپنے بچپن کی تصویرکوشئیرکیا اورلکھا کہ مجھے انیل کپور کی بیٹی ہونے پرفخر ہے جب کہ امید ہے کہ میں بھی ہر روز آپ کا فخر بنوں۔

مزیدخبریں