کوالالمپور:ملائیشیا میں ایک غیر سرکاری تنظیم سے تعلق رکھنے والے قریب تین ہزار افراد نے میانمار میں روہنگیا برادری کے خلاف مبینہ ریاستی تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائیشیا میں ایک غیر سرکاری تنظیم سے تعلق رکھنے والے قریب تین ہزار افراد نے میانمار میں روہنگیا برادری کے خلاف ریاستی تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا۔
ملائیشیا کے شمالی شہر س±نگائی پیٹانی میں ہونے والے اس مظاہرے میں میانمار کی راکھین ریاست میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری کریک ڈاو¿ن کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے بینرز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر تحریر تھا کہ رونگیا برادری کی ’نسل کشی‘ روکی جائے۔