شردھا کپور نے تینوں'خانز' کیساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

10:27 PM, 25 Aug, 2024

ممبئی: بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے  ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئےکہا ، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو فلم کے لئے کہا جاتا ہے  لیکن اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو دیا جانے والا کردار کچھ خاص نہیں ہے تو آپ منع کردیتے ہیں"۔

انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ کے تینوں "خانز" کے ساتھ مجھے ایسے کرداروں کی پیشکش کی گئی جو میرے معیار کے نہیں تھے، اس لیے میں نے سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کیساتھ کام کرنے سے انکار کیا۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ان تینوں کے ساتھ  کوئی  ذاتی رنجش نہیں ہے مگر  میں ان کے ساتھ کوئی اچھا اور اپنے معیار کے مطابق کام کرنا چاہتی ہوں۔ 

شردھا کپور کا مزید کہنا تھا کہ میں اچھی فلموں، کہانیوں اور اچھے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش  مند ہوں، اگر ان پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو میں ایسی پیشکش خوشی سے قبول کرلوں گی۔

مزیدخبریں