اسلام آباد: شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر آج رات سے کل رات 12 بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔
چہلم امام حسینؑ کے موقع پر ملک بھر میں مختلف مقامات پر جلوس و مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔
؎مزید سیکورٹی کے لئے موبائل سرورس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
حضرت امام حسینؑ اور ان کے جانثاروں کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
مرکزی جلوسوں کے روٹس پر پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہوگی جب کہ راستے کنٹینرزلگا کربند کئے گئے ہیں۔ سڑکوں پر مزید سیکورٹی کے لئے پالیس کے ناکے لگائے گئے ۔