معروف فٹبالر رونالڈو یوٹیوب پر چھا گئے ،3 روز میں حیران کن آمدنی

معروف فٹبالر رونالڈو یوٹیوب پر چھا گئے ،3 روز میں حیران کن آمدنی

لزبن : معروف پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب چینل متعارف کراتے ہی ایک بڑا اعزا ز اپنے نام کر لیا۔

 رونالڈو کے پوری دنیا میں مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہے، انہوں نےکچھ دن پہلے  ہی اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیوز اپلوڈ کرنا شروع کی تھی  جبکہ انہوں نے 8 جولائی کو یوٹیوب جوائن کیا تھا۔

فٹبالر نے ”یو آر کرسٹینا ” نامی یوٹیوب چینل پر تین دن میں 13 ویڈیوز اور 6 شارٹس اپ لوڈ کیں اور اس کے بعد مداحوں کی لمبی قطار ان  کو پسند کرنے لگ گئی   بلکہ ان کو  کروڑوں صارفین کی جانب سے دیکھا اور پسند کیا گیا۔

 39سالہ فٹبالر نے تین دن میں 4کروڑ 33لاکھ سے زائد سبسکرائبرز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ  قائم کر لیا ہے ۔

دوسری طرف مداحوں کا سوال یہ اوٹھ رہا ہے کہ ان کو اپنے یوٹیوب   چینل سے کتنی آمدنی مل رہی ہوگی ؟

ڈیجیٹل میڈیا کے ماہرین کے مطابق یوٹیوب چینلز ایک ہزار ویوز پر عام طور پر 6 امریکی ڈالر تک کما سکتے ہیں جبکہ 10 لاکھ ویوز پر ملنے والی رقم 12 سو سے چھ ہزار امریکی ڈالرز تک ہو سکتی ہے۔

رونالڈو کے چینل کے ویوز کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے ویوز کی تعداد 22کروڑ 43لاکھ 22 ہزار 3 سو سےزائد بنتی ہے۔ اس حوالے سے اگر حساب لگایا جائے تو انہیں یوٹیوب کے ویوز اور اسپانسر شپس سے کئی سو ملین ڈالر کی آمدنی حاصل ہو چکی ہوگی۔

سٹینا رونالڈو کا یوٹیوب چینل پہلے 90 منٹ میں ایک ملین سبسکرائبرز مکمل کرنیوالا دنیا کا پہلا چینل بن گیا ہے۔