بنگلہ دیش کی ٹیم کو دل کی گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

05:54 PM, 25 Aug, 2024

لاہور:  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے بنگلہ دیش کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم نے  بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ْ

 پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی شکست کے بعد انہوں نے کہا بنگلہ دیش ٹیم نے پورےمیچ میں اپنی گرفت برقرارر کھی،یہ بنگلہ دیش کی پاکستان کیخلاف تاریخی جیت ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا  کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے بہت  بہترین طریقے سے میچ کو کھیلا ہےاور میں اس بات پر بنگلہ دیش کی ٹیم کو دل کی گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتا ہو ، بدقسمتی پاکستان کرکٹ ٹیم بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکی ۔

 چیئرمین (پی سی بی)نے  امید ظاہر کی ہے پاکستانی ٹیم آنےوالے میچ میں کم بیک کریگی۔

یاد رہے  کہ راولپنڈی میں کھیلے جانےوالے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نےپاکستا ن کو 10 وکٹو ں سے شکست دے دی۔

 ٹیسٹ میچ کے آخری روز  پاکستان کی پوری ٹیم 146 رنز پر ڈھیر ہو گئی  تھی، پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، صرف وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان میں معمولی مزاحمت دکھائی دی تھی۔

 ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا  تھا، اس کے سا تھ ہی  کپتان شان مسعود محض 5 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔یکے بعد دیگرے بابراعظم 22، عبداللہ شفیق 37، شاہین شاہ آفریدی 2، نسیم شاہ 3، سعود شکیل، سلمان علی آغا اور محمدعلی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

 
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس, وزیراعظم شہباز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو شرکت کی دعوت


 
  پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیےصرف30 رنز کاہدف دیا تھا۔

مزیدخبریں