بنگلا دیش نے پا کستان کے خلاف پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ جیت لیا،10وکٹوں سے شکست دے دی

02:44 PM, 25 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: راولپنڈی میں کھیلے جانےوالے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نےپاکستا ن کو 10 وکٹوں سے  شکست دے دی۔

 ٹیسٹ میچ کے آخری روز  پاکستان کی پوری ٹیم 146 رنز پر ڈھیر ہو گئی  تھی، پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، صرف وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان میں معمولی مزاحمت دکھائی دی تھی۔

 ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا  تھا، اس کے سا تھ ہی  کپتان شان مسعود محض 5 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔یکے بعد دیگرے بابراعظم 22، عبداللہ شفیق 37، شاہین شاہ آفریدی 2، نسیم شاہ 3، سعود شکیل، سلمان علی آغا اور محمدعلی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

  پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیےصرف30 رنز کاہدف دیا تھا۔

مزیدخبریں