شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس, وزیراعظم شہباز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو شرکت کی دعوت

01:02 PM, 25 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد آنے کی دعوت دے دی۔

پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ اجلاس رواں سال اکتوبر میں ہوگا۔

وزارتِ خارجہ کے حکّام کے مطابق 15 اور 16 اکتوبر کو پاکستان میں ہونے والے اس اجلاس میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو بھی شرکت کی دعوت دی  گئی ہے۔

حکام کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم سمیت تمام رکن ممالک کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم وزارتِ خارجہ  تمام ملکوں کے سربراہوں کی اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی منتظر ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے پاکستان کے دعوت نامے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، نریندر مودی کی جگہ کسی بھارتی وزیر کو کانفرنس میں شرکت کیلئے بھیجے جانےکا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آخری بار 2015 میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

مزیدخبریں