لاہور: قومی ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ندا ڈار کی جگہ فاطمہ ثناء نئی کپتان ہوں گی۔
زرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میں ندا ڈار کی پرفارمنس متاثر کن نہیں رہی جس کی وجہ سے پی سی بی نے انہیں کپتانی سے ہٹانے کا باقاعدہ پیغام دے دیا ہے۔فاطمہ ثناء پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کے لیے مضبوط امیدوار ہیں انکی تقرری کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
ذرائع نےمزید بتایا کہ ندا ڈار کو ان کی انفرادی کارکردگی کی وجہ سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ویمن ٹیم کی کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بنگلہ دیش کی زیر میزبانی اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔