راولپنڈی سے پلندری جانے والی مسافر وین حادثے کاشکا ر ،25 افراد جا ں بحق

راولپنڈی سے پلندری جانے والی مسافر وین حادثے کاشکا ر ،25 افراد جا ں بحق

راولپنڈی: راولپنڈی سے پلندری جانے والی مسافر بس کھائی میں گرنے سے25افراد جا ں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

مقامی زرائع کے مطابق مسافر بس کو حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آ یا ، بس میں 30افراد تھے تاہم ابھی تک حادثے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے وا لےا فراد میں 15مرد 6 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس اور ریسکیو حکام کو حادثے کے مقام تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت میتوں اور زخمی کو بس سے نکال کر اسپتال پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل ایران سے آنےوالی زائرین کی بس مکران کوسٹل ہائی وے پر لسبیلہ کے قریب کھائی میں جا گری  تھی جس میں 12 افراد جاں بحق  ہو ئے جبکہ 35 افراد  زخمی ہو گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں