پیرس : ٹیلی گرام کے چیف ایگزیکٹو پاول دوروف کو فرانسیسی پولیس نے پیرس کے شمال میں ایک ہوائی اڈے سے گرفتار کر لیا ہے۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق پاول دوروف آذربائیجان سے اپنے نجی طیارے کے ذریعے پیرس پہنچے تھے جہاں انہیں حکام نے گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق پیغام رسانی سے متعلق اہم بین الاقوامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی اور سی ای او پاول دوروف کو مقبول میسجنگ ایپ سے متعلق جرائم کے وارنٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھوس اور فرانس کی شہریت رکھنے والے نوجوان پر قانون نافذ کرنیوالے حکام سے عدم تعاون، منشیات کی اسمگلنگ، کمسنوں سے مجرمانہ فعل اور دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہو گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ٹیلی گرام کے سی ای او پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاول دوروف روس میں پیدا ہوئے تھے تاہم اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے متعلق مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے2014 میں روس چھوڑ دیا تھا۔ ٹیلی گرام روس اور یوکرین میں خاص طور پر مقبول جا نا جاتا ہے۔