بھارت میں تباہی مچانے والا مون سون سسٹم پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات

10:16 AM, 25 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: بھارت میں طوفانی بارشوں سے تباہی اور سیلابی صورتحال پیدا کرنے والا مون سون سسٹم پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 2 روز بعد موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا نیا سسٹم اس وقت وسطی ہندوستان میں موجود ہے۔

حکام کےمطابق  26 اگست کو مون سون کا نیا سسٹم مشرقی سندھ  میں داخل ہو گا جس کےباعث27 سے 31 اگست تک ملک میں بھرپور بارشیں ہوں گی ، جبکہ بارش کا یہ سلسلہ  4 روز تکجاری رہنے کا امکان ہے۔

بارش کے اس سسٹم میں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، ساہیوال ، کراچی  اور گجرات میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ پی ڈی ایم اے کی طرف سے ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے نئے اسپیل کے دوران سمندر بھپرنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا۔

مزیدخبریں