ایران سے آ نے والی زائرین کی بس لسبیلہ کے قریب کھائی میں جا گری،12ہلاک 35زخمی

ایران سے آ نے والی زائرین کی بس لسبیلہ کے قریب کھائی میں جا گری،12ہلاک 35زخمی

لسبیلہ : ایران سے آنےوالی زائرین کی بس مکران کوسٹل ہائی وے پر لسبیلہ کے قریب کھائی میں جا گری ۔

بس حادثے میں12 افراد جاں بحق  ہو ئے جبکہ 35 افراد  زخمی ہو گئے۔

پولیس  زرائع کے مطابق بس ایران سے پنجاب جا رہی تھی کہ مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 35 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کا تعلق پنجاب کے علاقے لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔جبکہ حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، پولیس اور لیویز سمیت دیگر ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے، حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں دو روز قبل ایران سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لائی گئی تھیں۔

مصنف کے بارے میں