بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر، متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے ،شہری پریشان

10:45 PM, 25 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: شہر میں ہونے والی بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔ شہر میں ہونے والی بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اس وجہ سے شہریوں کا  پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

 بارش کے باعث لیسکو کے 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ فیڈر ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ۔

گڑھی شاہو، قلعہ گجر سنگھ، حبیب اللہ روڈ، شاہدرہ، بادامی باغ، گرومانگٹ،تاج پورہ، بلال کالونی، مغلپورہ، مصطفی آباد، نیلا گنبد، کوئنز روڈ، سمن آباد، راج گڑھ، شاد باغ، جلو پارک، محمود بوٹی کے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہے۔

بجلی کی بندش سے شہریوں کو خاصی پریشانی کاسامنا ہے اگرچہ بارش کے بعد موسم تو کسی حد تک خوشگوار ہوگیا ہے لیکن لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ 

مزیدخبریں