ہمیں آئینی امور کوسیاست زدہ نہیں کرنا چاہئے، مردم شماری کے بعد حلقہ بندی نہ کریں تو یہ سقم ہوگا: احسن اقبال

10:28 PM, 25 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : ن لیگی رہنما احسن اقبال کاکہنا ہے کہ ہمیں آئینی امور کوسیاست زدہ نہیں کرنا چاہئے۔احسن اقبال نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ   ہمیں آئینی امور کوسیاست زدہ نہیں کرنا چاہئے۔ مشترکہ مفادات کونسل میں مکمل اتفاق رائے ہوا۔ مشترکہ مفادات کونسل میں صرف مردم شماری کی منظوری دی گئی تھی۔  سی سی آئی میں سب جماعتوں  کو معلوم تھا کہ حلقہ بندیاں ہوں گی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو بات پی پی کہہ رہی ہے ایسی کوئی بات سی سی آئی میں نہیں ہوئی۔ مردم شماری کے بعد حلقہ بندی نہ کریں تو یہ سقم ہوگا۔مردم شماری کے بعد حلقہ بندی نہ کریں تو یہ درست نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد انتخابات ہوں گے ۔چاہتے ہیں صاف اورشفاف انتخابات ہوں۔انتخابات آئین اور قانون کے ضابطے کے مطابق ہونے چاہئیں۔ نواز شریف الیکشن سے پہلے ضرور آئیں گے۔ 

ان کاکہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن کو کہا ہے کہ حلقہ بندی کے لیے چودہ دسمبر  کی مدت کو کم کردیں۔پیپلز پارٹی سے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تھی کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔ اگلے الیکشن میں پیسے کے استعمال کو کم سے کم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو تجاویز دیں ہیں۔سیاست دان ہر وقت الیکشن کے لیے تیار ہوتا ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  یہ بات سپریم کورٹ سے معلوم ہوجائے گی کہ الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ضرورت ہے ۔ہم تو کہتے ہیں کہ نوے کی بجائے تیس دن میں الیکشن کرادیں۔ 

مزیدخبریں