پشاور:خیبرپختونخواکے21اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئےتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے اکیس اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ پینسٹھ ویلیج اورنیبرہڈ کونسلرکی خالی نشستوں پرپولنگ ستائیس اگست کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق پولنگ کیلئے بیلٹ پیپرزکومتعلقہ انتخابی عملے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جن اکیس اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے ان میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر،مردان،کوہاٹ،بنوں،لکی مروت اورایبٹ آبادکےاضلاع شامل ہیں۔
اسی طرح ڈی آئی خان، ٹانک،ہری پور،مانسہرہ، بٹگرام،طورغر،سوات، شانگلہ اورملاکنڈ میں بھی رائے شماری ہوگی۔اپردیر،لوئردیراورباجوڑکےاضلاع میں بھی ضمنی بلدیاتی انتخاب ہوں گے۔خیبرپختونخواکےضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئےمجموعی طورپر دوسوچھپن پولنگ سٹیشنزقائم کیے گئے ہیں جن میں سے ایک سو دو مردانہ،نواسی زنانہ اور پینسٹھ مشترکہ ہوں گے۔
اکیس اضلاع میں تین لاکھ پچاسی ہزارآٹھ سو پینتیس ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ ویلج اورنیبرہڈکونسلزمیں نشستیں ارکان کےانتقال،استعفوں اوردیگروجوہات کی بناپرخالی ہوئی تھیں۔
خیبرپختونخواکے21اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئےتیاریاں مکمل، پینسٹھ ویلیج اورنیبرہڈ کونسلرکی خالی نشستوں پرپولنگ ستائیس اگست کو ہوگی
10:01 PM, 25 Aug, 2023