ہوشیا ر ،سرکاری افسران  غیر ضروری لنک اوپن نہ کریں:سکیورٹی اداروں نے خبردارکردیا

ہوشیا ر ،سرکاری افسران  غیر ضروری لنک اوپن نہ کریں:سکیورٹی اداروں نے خبردارکردیا

اسلام آباد : سرکاری افسران کو غیر ضروری لنک  کواوپن نہ کرنے کی  ہدایت کی گئی ہے۔ سکیورٹی اداروں نے  سرکاری  افسران کو خبردار کیا ہےکہ  سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کوئی بھی لنک اوپن نہ کریں۔

سکیورٹی اداروں نے حکومت کے سینیئر سرکاری عہدیداران کے موبائل فون ہیک کرنے اور حساس معلومات کے حصول کی کوشش  کو بے نقاب کردیا ہے۔ 

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ،ملوث عناصر  نے سینئر سرکاری عہدیداران کے نام پر سرکاری افسران  سے حساس معلومات کے حصول کی مذموم کوشش کی تھی۔اس کے لئے واٹس ایپ پر موبائل ہیکنگ لنک بھیج کر معلومات کے حصول کی بھی کوشش کی گئی۔

حکومت  نے تمام سرکاری افسران کو چوکنا رہنے اور ایسے کسی بھی میسیج کا جواب نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ افسران کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ ایسا موبائل پیغام موصول ہونے پر فوری طور پر کابینہ ڈویژن کو اطلاع دی جائے ۔ پاکستان کے سکیورٹی ادارے اس معاملے میں پوری طرح الرٹ ہیں۔