بغداد:پاکستان سے عراق جانے والوں میں 20 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے ۔اعداد وشمار کے مطا بق لگ بھگ 40 دنوں میں 65 ہزار زائرین کو ویزوں کا اجراءکیاگیا ہے۔
مذہبی سیاحت کی خاطر پاکستان سے عراق جانے والوں میں 20 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ عراقی سفارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ 40 دنوں میں عراق سفر کے لیے تقریبا 65 ہزار زائرین کو ویزوں کا اجراء کیا گیا، یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے 20 فیصد تک زیادہ ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق آئندہ 10 دنوں میں مزید ویزوں کے اجراء کا امکان کے، جس کے بعد یہ تعداد ایک لاکھ ہوسکتی ہے۔