فضائی سفر میں مسافروں کو 10 کلو اضافی سامان کی پیشکش

فضائی سفر میں مسافروں کو 10 کلو اضافی سامان کی پیشکش

امارات:فضائی سفر میں مسافروں کو دس کلو گرام اضافی سامان کی پیشکش کی گئی ہے۔امارات اور پاکستان کےفضائی سفر کے لیے  پاکستان کی سیرینا ایئر نے مسافروں کو ایک آفر کی ہے کہ وہ چالیس کی بجائے پچاس کلوگرام سامان ساتھ رکھ سکتے ہیں۔

  یہ آفر اکانومی کلاس کے لیے ہے۔ اس کے علاوہ  فری بیگج کیٹیگری میں  بیس کی بجائے  30 کلوگرام سامان ساتھ رکھ  سکتے ہیں   اور نل کی کیٹیگری میں امارات جانے والے مسافر  دس  کلو سامان ساتھ رکھ سکتے ہیں۔  

  امارات سفر کے دوران مسافروں کو یہ خصوصی سہولت دی گئی ہے۔  یہ آفر تیس ستمبر تک ہے۔   امارات میں 1.7 ملین پاکستانی رہتے ہیں۔

2023 میں موسم گرما میں  خلیجی  ممالک کاسفر کرنے والوں کی تعداد میں خاصا اضافہ ہو ا ہے۔

مصنف کے بارے میں