ریلوے ملازمین کی ہفتہ وار دو چھٹیاں منظور، نیا ٹائم ٹیبل جاری

10:37 AM, 25 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزارت ریلوے نے ہیڈ کوارٹر افسران کو ہفتہ وار 2چھٹیاں دینے کی منظوری دے دی۔  

وزارت  کی جانب سےریلوے ہیڈکوارٹرکا نیا ٹائم ٹیبل بھی جاری کردیا گیا۔ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق سوموار سے جمعہ تک دفاتر کھلیں گے جبکہ دفتری اوقات کارصبح ساڑھے7بجے سے دوپہر ساڑھے3بجے تک ہونگے۔

یاد رہے کہ ریلوے ہیڈکورٹر افسران کی ہفتہ وار دو چھٹیاں ختم کر دی گئی تھیں جس کے بعد افسران اس حکم کیخلاف سراپا احتجاج تھے۔ اب وزارت نے ریلوےہیڈکوارٹر  افسران کی ہفتہ وار دو چھٹیاں بحال کر دیں۔ 

مزیدخبریں