اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف اپیل پرسماعت آج ساڑھے 11 بجے ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز آج مزید دلائل دینے گے۔
چیف جسٹس عامرفاروق، جسٹس طارق محمود جہانگیری پرمشتمل2رکنی بینچ سماعت کریگا۔
گزشتہ سماعت میں چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے سزا معطلی، ضمانت کی اپیلوں پر دلائل دیے۔
دوسری جانب گزشتہ روز سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بھی توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت ملتوی کر دی تھی۔سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد سماعت کریں گے۔