ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا، ہائی الرٹ جاری

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا، ہائی الرٹ جاری
سورس: File

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے  پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق  گلگت بلتستان، دیر، سوات، کشمیر اور ہری پور میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ 

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون کی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی لہر نے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لودھراں کی دریائی پٹی بھی سیلاب کی زد میں آنے کا امکان ہے۔ دریائے سند میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں