لندن: سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں مجھ سے منسوب منفی تبصرے گمراہ کن اور غلط ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ انتہائی مشکل حالات میں شہباز شریف کی مخلصانہ اور انتھک کوششیں ثمر آور ہوں گی اور وہ ملک کو عمران خان کے پیدا کردہ بحران سے نکالیں گے۔
The negative comments attributed to me about PM Shahbaz Sharif are misleading and incorrect. I remain hopeful that the sincere and tireless efforts by SS under the most challenging circumstances will bear fruit and he will steer the country out of the mess created by Imran Khan.
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) August 25, 2022
واضح رہے کہ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کے بعد نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف کا اگلا بیانیہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نہیں بلکہ عدلیہ کے خلاف ہوگا۔ نواز شریف چاہتے ہیں معاشی پالیسیز اسحاق ڈار چلائیں۔
سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کہا کہ شہباز شریف کو اپنی پالیسیز پر ریویو کرنا چاہیے۔ شہباز شریف کو عوام کو سمجھانا چاہیے کہ وہ یہ کیوں نہیں کر رہے ۔ سابق وزیر اعظم سمجھتے ہیں شہباز شریف کی حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکی۔