لندن : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر عدم اعتماد کردیا ہے۔ نوازشریف مریم نواز سے خوش ہیں ۔ نواز شریف سپریم کورٹ کو براہ راست احتجاجی خط لکھیں گے۔
سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کے بعد نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کا اگلا بیانیہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نہیں بلکہ عدلیہ کے خلاف ہوگا۔ نواز شریف چاہتے ہیں معاشی پالیسیز اسحاق ڈار چلائیں۔
نوازشریف نے کہا کہ شہباز شریف کو اپنی پالیسیز پر ریویو کرنا چاہیے۔ شہباز شریف کو عوام کو سمجھانا چاہیے کہ وہ یہ کیوں نہیں کر رہے ۔ سابق وزیر اعظم سمجھتے ہیں شہباز شریف کی حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سک رہی۔