وزیر اعظم شہباز شریف کے فیصلے  نے شعیب اختر کو خوش کردیا 

09:03 PM, 25 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے محکمانہ کھیلوں کی بحالی خوش آئند فیصلہ ہے ۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حکومت کی جانب سے محکمانہ کھیلوں کی بحالی کرکٹ اور دیگر کھیلوں کیلئے  خوش آئند فیصلہ ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ  یہ وہ چیز ہے جو ہم سب چاہتے تھے کیونکہ محکمے علاقائی کرکٹ اور اسپانسرز سے کہیں زیادہ کرکٹرز کو سپورٹ کرتے ہیں۔

مزیدخبریں