لاہور : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف دہشت گردی اور کار سرکار میں مداخلت کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ گجرات کے تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ٹو میں درج کیا گیا۔
نیو نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ کے خلاف شہری شہکاز اسلم کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے 16 اپریل 2021 اور 29 جنوری 2022 کو عدلیہ کے گھیراؤ اور سرکاری اداروں کے ملازمین کو دھمکایا۔
آپ @RanaSanaullahPK ہمارے PM @ImranKhanPTI کے خلاف جھوٹے مقدمے بناتے ہو۔ آپ کے خلاف پاکستانی عوام نے سچا مقدمہ بنایا ہے ۔ گرفتاری عنقریب pic.twitter.com/oZmGS0GEoZ
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) August 25, 2022
ایف آئی آر درج ہونے پر ٹویٹ میں رہنما ق لیگ مونس الٰہی نے کہا کہ رانا ثنااللہ کو عنقریب گرفتارکیا جائے گا۔ مونس الٰہی نے کہا رانا ثناءاللہ ، عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمے بناتے ہو۔آپ کے خلاف پاکستانی عوام نے سچا مقدمہ بنایا ہے۔