لاہور : وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا محکمانہ کھیلوں کی بحالی کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعی ایک قابل تحسین فیصلہ ہے۔گزشتہ چند سال تمام کھلاڑیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے بہت مشکل رہے ۔
کامران اکمل نے کہا کہ سب بے روزگار تھے اور ان کے پاس اپنے خاندانوں کی کفالت کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔ وزیر اعظم صاحب بہت بہت شکریہ۔