وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کا بڑا مطالبہ مان لیا، ڈیپارٹمنٹل سپورٹس سے پابندی ختم کرنے کا اعلان 

05:25 PM, 25 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کھلاڑیوں کا بڑا مطالبہ مان کر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی کھیلوں میں میڈلز حاصل کرنے والے کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے   وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک کا نام روشن کرنے والوں پر فخر ہے۔ آپکی  محنت سے  پاکستان کا جھنڈا بلند ہوا ہے۔ پوری قوم آپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے بچے بڑے ہمت اور محنت کرنے والے بچے ہیں۔ ملک و قوم کا نام روشن کرنے والوں پر قوم کو فخر ہے۔ پوری قوم اپنے ایتھلیٹس کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اسپورٹس بورڈ کے حکام کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ امید ہے ہمارے ایتھلیٹس اسی جذبے سے آگے بڑھیں گے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ کھلاڑیوں کے والدین کی دعاوں کا نتیجہ ہے۔  اپ مزید محنت کریں اور کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ سیلاب متاثرین کیلیے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔ سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر بہت دکھ ہے۔  سیلاب سے بہت سارے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔  متاثرین کے مسائل کے حل کیلئے وسائل تلاش کرینگے۔ 

مزیدخبریں