اسلام آباد: ہیکرز نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو نشانے پر رکھ لیا جس کے بعد انتظامیہ نے ڈیٹا سینٹر کو بند کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے نیا ڈیٹا سینٹر بنانا شروع کر دیا اور ایف بی آر ٹیمیں مینوئل طریقے سے ڈیٹا اپ لوڈ کرنے میں مصروف ہیں۔ ایف بی آر ٹیم ہیکرز سے ڈیٹا واپس لینے میں ناکام ہوگئی اور ڈیٹا سینٹر کو مکمل طور بحال کرنے میں وقت لگے گا۔
دوسری جانب ایف بی آر حکام نے دعویٰ کیا کہ ایف بی آر کا ڈیٹا ہیک نہیں ہوا اور ڈیٹا سینٹر کو 100 فیصد بحال کردیا گیا ہے۔