اسلام آباد: پیپسی کو پاکستان کی جانب سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے پلاسٹک ویسٹ کو الگ کرنے اور جمع کرنے پر حوصلہ افزائی کرنے کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ، صاف ستھرا شہر اور حیدری بیور یجز کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کی لانچنگ کا اعلان پیپسی کو پاکستان، صاف ستھرا شہر اور پیپسی کو پاکستان کے باٹلنگ پارٹنر حیدری بیور یجز کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں کیا گیا۔ پیپسی کو پاکستان اور حیدری بیور یجز کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ صارفین کی جانب سے ہر مہینے کسی بھی برانڈ اور کسی بھی سائز یا شکل کی دس عدد استعمال شدہ پلاسٹک بوتلیں جمع کروانے پر مفت ایک واٹر ری فلنگ کی سہولت دی جائے گی۔ استعمال شدہ بوتلین جمع کرنے کے بعد صاف ستھرا شہر کی جانب سے ری سائیکلنگ کے عمل سے گزاری جائیں گی۔
یہ پروگرام پیپسی کو پاکستان کے پلاسٹک ویسٹ جمع کرنے اور ریسائیکل کرنے کے پلایٹ فارم ”ری سائیکل فار ٹومارو “ کے تحت شروع کیا گیا۔ پیپسی کو پاکستان کی جانب سے ”ری سائیکل فار ٹومارو “ کے تحت بیشتر پروگراموں کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ جنوری 2021 میں پیپسی کو پاکستان کی جانب سے پاکستان کے سب سے بڑے پلاسٹک ویسٹ کولیکشن اور ریسائیکل پروگرام کا اغاز کیا گیا تا کہ 4750 ٹن پلاسٹک کچرے کو جمع کر کے ریسائیکل کیا جا سکے۔ جب کہ جولائی 2021 میں اس ہدف کو دوگنا سے بھی بڑھا کر 10250 ٹن کیا گیا۔ کمپنی کی جانب سے پہلی ریورس وینڈنگ مشین بھی پاکستان میں لگائی گئی تا کہ پلاسٹک کچرا جمع کر کے ری سائیکل کرنے کے عمل کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب کے موقع پر پیپسی کو پاکستان کے ڈائیریکٹر پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ افئیرز، حاتم خان کا کہنا تھا کہ ہمیں پلاسٹک کے حوالے سے سرکلر اکانومی کے فروغ کے لیے اپنے اہم کردار کا بخوبی اندازہ ہے۔ ”ری سائیکل فار ٹومارو “ جیسے جدید سلیوشنز کے ذریعے عوام میں پلاسٹک کچرے کو جمع کرنے اور ری سائیکل کرنے کے حوالے سے آگاہی میں مدد ملے گی۔
پیپسی کو پاکستان کی جانب سے پلاسٹک ویسٹ کی ری سائیکلنگ کے حوالے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے شہریوں کے لیے یہ ایک اہم اقدام ہے۔ حمزہ شفقات نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس اہم مہم کا حصہ بنیں تا کہ اسلام آباد کو مزید صاف اور سر سبز بنانے میں مدد ملے۔
اسلام آباد میں پیپسی کو پاکستان کے باٹلنگ پارٹنر، حیدری بیور یجز کی جانب سے پلاسٹک کچرے کو کم کرنے کے حوالے سے کمیونٹی کے اہم کردار س پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے حیدری بیور یجز پرائیویٹ لیمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر علی نویز کا کہنا تھا کہ دن بدن پلاسٹک کچرا بڑھنے سے پاکستان کے ماحول پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور اب یہ لازم ہے کہ ہم ذمہ دار کارپوریٹ سیٹیزن ہوتے ہوئے اس حوالے سے مثبت کام کریں۔ اس اشتراک کے ذریعے ہم صارفین کی حواصلہ افزائی کریں گے کہ وہ پلاسٹک کی خالی بوتلیں واپس سسسٹم میں ڈالیں تا کہ انکی ری سائیکلنگ ممکن ہو سکے لہذٰا ہم سب کو ترغیب دیتے ہیں کہ وہ اس قومی ایجنڈے میں شامل ہو کر اپنا کردار ادا کریں۔
صاف ستھرا شہر اس پروگرام میں تعاون کے لیے آپریشنل انفرا سٹرکچر مہیا کرے گی۔ کمپنی کی جانب سے ری سائیکل کے قابل سارا پلاسٹک ویسٹ جمع کرے گی اور اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ یہ ری سائیکل ہو اور اس میں سے کچھ بھی ماحول یا معاشرے کے نقصان پہنچانے والی انڈسٹری کے پاس نا جائے۔ صاف ستھرا شہر پرائیویٹ لیمیٹڈ کی شریک بانی مہر النساء ملک کا کہنا تھا کہ صاف ستھرا شہر کا ”پپو ری سائیکلز“ راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کے لیے پلاسٹک ری سائیکلنگ کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے پیپسی کو پاکستان کی جانب سے ”ری سائیکل فار ٹومارو “ مہم میں شامل ہونے پر پر جوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جمع ہونے والی ہر بوتل ماحول د وست طریقے سے ری سائیکل ہو سکے۔