کیلی فورنیا:گزشتہ دنوں افغانستان ایشو کو لے کر خبروں کی زینت بننے والی ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی ایک دفعہ پھر سوشل میڈیاپر ٹرینڈ کرنے لگیں ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بنا یا تو دنیا بھر سے فالوورز کی لائن لگ گئی۔
انسٹا گرام پر اکائونٹ بناتے ہی فالوورز کی تعداد لاکھوں میں چلی گئی ،صرف پانچ روز میں فالوورز کی تعداد 96 لاکھ تک پہنچ گئی،46 سالہ اداکارہ انجلینا جولی نے جیسے ہی فوٹو شیئرینگ پلیٹ فارم انسٹاگرام میں شمولیت اختیار کی تو دیکھتے ہی دیکھتے 3 دن کے اندر 70لاکھ جبکہ ابتدائی 3 گھنٹوں میں 21 لاکھ نئے فالورز حاصل کیے،آج انجلینا جولی کے فالوورز کی تعداد (9.6m followers)ہوچکی ہے ،جبکہ انجلینا کی طرف سے صرف 2 پوسٹ ہی شیئر کی گئی ہیں ۔
Angelina Jolie : https://www.instagram.com/angelinajolie
واضح رہے گزشتہ روز ہی انجلینا جولی نے امریکی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس طرح امریکا افغانستان سے بھاگا ہے بحیثیت امریکی شہری شرمندہ ہوں۔
انجلینا جولی نے ٹائم میگزین کے لیے لکھے گئے اداریہ میں کہا کہ افغانستان میں جاری جنگ پر آپ کے جو بھی خیالات ہوں تاہم ہم سب ایک بات پر متفق ہیں اور وہ یہ ہے کہ افغان جنگ کا خاتمہ اس طرح نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ اتنے سالوں تک جاری قتل و غارت گری، قربانیوں اور جدوجہد کے بعد امریکا اقتدار کو منظم انداز میں منتقل کرنے میں ناکام رہا اور یہ کبھی بھی آسان نہیں تھا تاہم اقتدار کی منتقلی اس سے کہیں زیادہ بہتر اور محفوظ انداز میں کی جاسکتی تھی۔