اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دیدی

05:56 PM, 25 Aug, 2021

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شام کو گندم بطور امداد فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ٹڈی دل پر قابو پانے کے لیے چین سے ڈرونز درآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور یہ ڈرونز محکمہ پلانٹ اینڈ پروٹیکشن کو فراہم کیے جائیں گے۔ چین سے درآمد کردہ ڈرونز ہر قسم کے ٹیکس سے استثنیٰ ہوں گے۔

خیال رہے گزشتہ سال پاکستان کے مختلف شہروں میں ٹڈی دل کے حملے سے کپاس کی فصل بری طرح متاثر ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ راجن پور میں بھی ٹڈی دل کے حملے سے فصل شدید متاثر ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان میں پہلی مرتبہ تڈی دل کے خاتمے کے لیے مشینری تیار کی تھی۔

مزیدخبریں