مواچھ موڑ دھماکوں میں ملوث دہشتگردوں کے سرکی 50 لاکھ قیمت مقررکردی گئی

مواچھ موڑ دھماکوں میں ملوث دہشتگردوں کے سرکی 50 لاکھ قیمت مقررکردی گئی

کراچی : مواچھ موڑ دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کردی گئی ۔ دھماکے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ 

ذرائع کے مطابق مواچھ موڑ دھماکے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ سرکاری سطح پر ان کے سر کی قیمت بھی مقرر کر دی ‏گئی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری اورانعام سےمتعلق اشتہارات دیئےجائیں گے۔

تفتیشی اداروں نے مواچھ موڑ کیس میں مزید سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہیں۔ ویڈیو میں ‏گاڑی کو مختلف سڑکوں پرجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سڑک پر موجود شہزور گاڑی آگے گئی تو زوردار دھماکہ ہوگیا ۔ ویڈیو میں گاڑی کے پیچھےموٹرسائیکل ‏پر3مبینہ دہشتگردوں کو جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ‏

تفتیشی اداروں کی جانب سے کیس پر کام مزید تیز کردیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کو ‏آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

پولیس نے بلدیہ ٹاؤن کے مواچھ گوٹھ میں دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج ‏کیا ہے، مقدمہ معراج محمد خان کی مدعیت میں تھانہ مدینہ کالونی میں درج کیا گیا ، مقدمے ‏میں دہشت گردی ، ایکسپلوزوایکٹ، قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔